Your Cart

  • Your cart is empty!
Free shipping for orders under 10km
آج کے وظائف
Ziyaurrahman Aamil دسمبر 19, 2024 10

آج کے وظائف

66 بار سوئم کلمہ شریف  


66 بار سورہ اخلاص دونوں ہی قلب میں پڑھنی ہیں یعنی زبان سے نہیں ادا کرنا بلکہ بغیر زبان ہلائے پڑھنا ہے
پھر 33 بار آیت نور یعنی 


اَللّهُ نُـوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۚ مَثَلُ نُـوْرِهٖ كَمِشْكَاةٍ فِيْـهَا مِصْبَاحٌ ۖ اَلْمِصْبَاحُ فِىْ زُجَاجَةٍ ۖ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّـهَا كَوْكَبٌ دُرِّىٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُـوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّّلَا غَرْبِيَّةٍ ۙ يَكَادُ زَيْتُـهَا يُضِيٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ نُّوْرٌ عَلٰى نُـوْرٍ ۗ يَـهْدِى اللّـٰهُ لِنُـوْرِهٖ مَنْ يَّشَآءُ ۚ وَيَضْرِبُ اللّـٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ وَاللّـٰهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْـمٌ

 


قلب سے پڑھنی ہے
اسکے بعد سورہ یسین شریف پڑھنا شروع کریں ۔ ہر مبین پر پہنچ کر رک جائیں تسبع اٹھا کر درود نور یعنی


*اللھم صل علی سیدنا محمد نور الانوار و سرالاسرار و سید الابرار* 

بغیر زبان ہلائے 33 بار پڑھیں پھر آگے سورہ یسین شریف پڑھنا شروع کردیجیے ۔ 
اسی طرح ہر مبین پر یہی عمل دہرانہ ہے
سورہ مکمل کرکے 333 بار درود نور زبان سے پڑھیں پھر خوب خلوص سے دعا مانگیں۔
یہ جو روحانیت  آپ سب چاہتے ہیں اضافہ ہونا محسوسات کا کھلنا مشاہدات خواب وغیرہ کا ہونا یہ اسی خاص طرز کا خاصا ہے۔ 
یہ وسعت رزق، تسخیر خلائق ، اجرائے شفاء سمیت ہزاروں نعمتوں کا موجب ہے ۔
اچھا اس مین ایک خاص شے عرض کرتا ہوں یہ عمل صرف عمل نہیں بلکہ بہت بڑا روحانی گولہ بھی ہے۔۔۔۔
اسکو اگلے نئے چاند کی دو تاریخ تک کریں گے خواہ اس میں دس دن ہوں یا بیس ۔ یہ کل شب سے چاند کی دو تاریخ تک کا ہے
شرائط عمل میں صرف کپڑوں کا پاک صاف ہونا اور تنہا و یکسو ہونا اور باوضو ہونا ہی شرط ہے بقیہ کوئی پرہیز نہیں ۔ جگہ وغیرہ کی تبدیلی یا روزانہ رات کے وقت کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا